ہفتہ, دسمبر 14, 2024
ہوماہم خبریںڈاکٹرز کا اڈیالہ جیل میں عمران خان کا طبی معائنہ، جلد رپورٹس...

ڈاکٹرز کا اڈیالہ جیل میں عمران خان کا طبی معائنہ، جلد رپورٹس شیئر کریں گے، بیرسٹر گوہر

تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے ڈاکٹرز کی جانب سے عمران خان کے طبی معائنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی خیریت سے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرز کی ٹیم نے اڈیالہ جیل راولپنڈی میں عمران خان سے ملاقات کی، انہوں نے آج ایک گھنٹہ ورزش کی، وہ خیریت سے ہیں۔

ایکس پر اپنے بیان میں بیرسٹر گوہر نے کہا کہ آج شام تقریباً 4 بجے ڈاکٹروں نے اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کی، ہم جلد ہی ان سے میڈیکل رپورٹس حاصل کر کے آپ کے ساتھ شیئر کریں گے۔

بیرسٹر گوہر نے بیان میں پی ٹی آئی کی صحت کیلیے فکرمندی پر کارکنوں اور سپورٹرز کا شکریہ ادا کیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز تحریک انصاف نے شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے باعث ڈی چوک پر احتجاج کی کال پر واپس لینے کا اعلان کیا تھا۔

تحریک انصاف کے اعلان سے دو روز قبل ہی پاکستان سٹوریز کی جانب سے دی گئی احتجاج منسوخی کی خبر درست ثابت ہوئی تھی۔

پاکستان سٹوریز کی خبر درست ثابت ، تحریک انصاف کا احتجاج کی کال واپس لینے کا اعلان

متعلقہ خبریں

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

- Advertisment -

مقبول ترین