ہفتہ, دسمبر 14, 2024
ہوماہم خبریںبلوچستان میں خودکش حملہ آور سمیت 2 دہشتگرد مارے گئے، فائرنگ سے...

بلوچستان میں خودکش حملہ آور سمیت 2 دہشتگرد مارے گئے، فائرنگ سے حوالدار شہید

بلوچستان کے ضلع ژوب میں فورسز پر حملے کوشش کرنے والے خودکش حملہ آور سمیت 2 دہشتگردوں کو ہلاک کر

دیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں نے ایف سی کی چیک پوسٹ کو نشانہ بنانے کی کوشش کی جسے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنا دیا گیا۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں خودکش حملہ آور اور انتہائی مطلوب دہشتگرد عمر عرف عماری مارے گئے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ ہلاک مطلوب دہشتگرد گزشتہ ہفتے ڈپٹی کمشنر شیرانی کے قافلے پر حملے سمیت کئی کارروائیوں میں ملوث تھا۔

ترجمان پاک فوج نے کہا کہ دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں ڈیرہ بگٹی سے تعلق رکھنے والے 39 سالہ حوالدار جمشید خان شہید ہوگئے۔

ایف سی کے شہید حوالدار جمشید خان

واضح ریے کہ گزشتہ ہفتے بلوچستان کے ضلع قلعہ سیف اللہ میں ڈپٹی کمشنر شیرانی ثناء ماہ جبین کی گاڑی پر حملہ کیا گیا تھا۔

حملہ آوروں کی جانب سے کی گئی فائرنگ میں ڈی سی ثناء ماہ جبین اوراسکواڈ محفوظ رہا تھا تاہم ان ساتھ موجود گاڑی پر تین گولیاں لگی تھیں۔

علاوہ ازیں پختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں بھی فورسز کی کارروائی میں 2 دہشتگرد مارے گئے۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ہلاک دہشتگردوں کے ٹھکانے سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد بھی قبضے میں لیا گیا ۔

متعلقہ خبریں

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

- Advertisment -

مقبول ترین