ہفتہ, دسمبر 14, 2024
ہومٹاپ اسٹوریبرطانیہ کے شعبہ طب میں ملازمتوں کے بے شمار مواقع

برطانیہ کے شعبہ طب میں ملازمتوں کے بے شمار مواقع

محمد نوید خان

برطانیہ اس وقت شعبہ طب سے منسلک شعبوں ڈاکٹر، نرسوں، ٹیکنیشنز ،فارمیسیز، کیئر سینٹرز اور نجی طور پر بزرگ لوگوں کے لیے ہیلتھ ورکز کی ضرورت ہے جسے پورا کرنے کے  لیے برطانیہ شعبہ طب سے منسلک افراد کو ورک ویزے جاری کر رہا ہے۔

 آئیے دیکھتے ہیں کہ کون اس ویزے کا اہل ہوسکتا ہے؟

برطانیہ کی نیشنل  ہیلتھ سروس (این ایچ اے) اور متعدد رپورٹوں  کے مطابق اس وقت برطانیہ شعبہ صحت میں ماہرین اور کارکناں کی کمی سے نمٹنے کے لیے شعبہ طب سے وابستہ ماہرین کو ورک ویزہ دے رہا ہے۔مختلف رپورٹوں کے مطابق برطانیہ میں اس وقت کوئی 7 ہزار کے قریب ڈاکٹرز، تقریبا 50 ہزار مرد و خواتین نرسنگ سٹاف، ٹیکنیشنز کے علاوہ فارمیسی، آپریشن تھیڑ سٹاف اور دیگر کی کمی ہے۔  اس کمی کو پورا کرنے کے لیے دنیا کے مختلف ممالک میں برطانیہ کے سفارت خانے شعبہ طب سے وابستہ افراد کو وزیرے دینے میں خصوصی دلچسپی لے رہے  ہیں۔

اگر آپ طب یا میڈیکل کے کسی شعبے کے ماہر ہیں اور مطلوبہ معیار کو پورا کرتے ہیں تو یقینی طور پر برطانیہ کے اس ویزے کے آپ بھی حق دار ہوسکتے ہیں۔ اس کے لیے کیا کیا شرائط پورا کرنا ہوں گی، اس بارے میں تفصیل ذیل میں موجود ہے۔

دیکھیں کیا آپ اس ملازمت کے اہل ہیں؟

میڈیکل کے شعبے میں برطانیہ میں کام کرنے اور ویزے کا اہل ہونے کے لیے لازم ہے کہ آپ ڈگری یافتہ ڈاکٹر، نرس، ہیلتھ کیئر اسپیشلسٹ ہوں۔ آپ کے پاس مستند ڈگری ہونا لازمی ہے جس کی متعلقہ حکام سے تصدیق کروانا ہوگی۔

آپ اس وقت برطانیہ کے ویزے کے لیے اپلائی کر سکتے ہیں جب برطانیہ میں کسی ادارے، ہسپتال کی جانب سے آپ کو کام کرنے کی دعوت دی گئی ہو اور برطانوی قوانین کے تحت اپنے شعبے کے کی کم از کم تنخواہ ضرور ہو۔

  تفصیل اس لنک پر دیکھیں

ویزہ حاصل کرنے کے لیے لازم ہے کہ آپ کی تنخواہ کم از کم 23ہزار پاؤنڈ سالانہ ہو۔ ہر شعبے کی مختلف تنخواہ ہے۔ یہ شعبے اپنے کوڈ سے پہچانے جاتے ہیں۔ آپ اپنے شعبے کے حساب ویب سائیٹ پر تنخواہیں دیکھ سکتے ہیں۔

تفصیلات

ملازمت کون دے سکتا ہے؟

جو کمپنی آپ کو ملازمت کی دعوت دے رہی ہے اس کے لیے لازم ہے کہ وہ برطانیہ کی نیشنل ہیلتھ سروس میں شامل ہو۔ اس سے ملحق اور رجسٹرڈ ادارہ یا ہسپتال۔ نیشنل ہیلتھ سروس کو سروسز فراہم کرنے والا ادارہ ہو یا ایسا رجسٹرڈ ادارہ ہو یا ہیلتھ کیئر کی سروسز فراہم کر رہا ہو۔

ہیلتھ کیئر سروس کی صورت میں لازم ہے کہ وہ ادارہ برطانیہ کے کیئر کوالٹی سروس سے رجسٹرڈ ہو۔ آپ یہ کیئر کوالٹی سروس کی ویب سائٹ پر دیکھ سکتے ہیں کہ کون سے ادارے رجسٹرڈ ہیں اور کون سے رجسٹرڈ نہیں ہیں۔

تفصیلات

ملازمت کی شرائط واضح طور پر تحریر کرے۔ اپنے ادارے، کمپنی کے کاغذات پیش کرے جس میں کمپنی کا سالانہ آڈٹ، ٹیکس اور دیگر تفصیلات موجود ہوں اور اس میں واضح طور پر درج ہو کہ وہ کتنے عرصے کے لیے بلا رہا ہے اور کتنا عرصہ قیام ہوگا۔

ویزہ کے لیے کیا کاغذات فراہم کرنا ہوں گے؟

یہ بہت اہم مرحلہ ہے۔ اس میں آپ نے اپنے کاغذات کو انتہائی احتیاط سے تیار اور پیش کرنا ہے۔ اس میں سب سے پہلا تو ملازمت دینے والے کا اسپانسر لیٹر اور ریفرنس نمبر ہے۔

دوسری اہم بات انگریزی بولنے اور سمجھنے کا ثبوت، جس کی تفصیل آپ اس ویب سائٹ پر دیکھ سکتے ہیں۔

تفصیلات

پاسپورٹ وغیرہ تو لازم ہے ہی اس کے ساتھ اپ کو اپنی بینک اسٹیمنٹ بھی دینا ہوگی جو یہ بتائے گی کہ پاکستان میں آپ کتنی تنخواہ لے رہے ہیں۔

اگر آپ اپنے خاندان کے ہمراہ اپلائی کر رہے ہیں تو اپنے بیوی بچوں کے کاغذات جس میں عموماً نادرہ کے کاغذات پیش کیے جاتے ہیں۔

پولیس سرٹیفکیٹ جس میں بتایا گیا ہو آپ نے اس سے قبل کوئی جرم نہیں کیا۔

اپنے شعبے میں کام کرنے تجربے کا سرٹیفکیٹ

یہ ساری تفصیلات بھی اپ اس ویب سائٹ پر دیکھ سکتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

- Advertisment -

مقبول ترین