پختونخوا کے ضلع صوابی میں پاکستان ایئرفورس کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا ہے۔
ریسکیو 1122 کے مطابق ایئرفورس کا تربیتی جہاز صوابی میں گدون کے پہاڑی علاقے میں گر کر تباہ ہوا۔ خوش قسمتی سے طیارے کے دونوں پائلٹ محفوظ ہیں۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہیں ریسکیو 1122 کی ٹیم نے ڈیزاسٹر وہیکل کے ہمراہ موقع پر پہنچ کر امدادی کاروائیاں شروع کر دی ہیں، پائلٹس کی حالت خطرے سے باہر ہے جنہیں ہیلی کاپٹرز کے ذریعے منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ تربیتی طیارہ معمول کی پرواز پر تھا کہ اچانک گر کر تباہ ہوگیا، حادثے کی وجوہات تاحال سامنے نہیں آئیں۔