ہفتہ, دسمبر 14, 2024
ہوماہم خبریںایک دن میں پانی کا استمعمال کب، کیسے اور کتنا؟

ایک دن میں پانی کا استمعمال کب، کیسے اور کتنا؟

نورین محمد سلیم

اکثرکہا جاتا ہے کہ پانی پیئں اور بہت پیئں، جلد کو اچھا رکھنا ہے تو پانی پیئں ۔ صحت کو بہتر کرنا ہے تو پانی پیپیئں ں۔ ایک دن میں 8 سے 10 کلاس پانی پیئں ۔ زیادہ پانی پینے کی باتیں اس صدی اور جدید دور کی ہیں۔ مگر حقیقت یہ ہے کہ گزشتہ صدی میں زیادہ پانی پینے کو اچھا نہیں سمجھا جاتا تھا۔

مگر جیسے جیسے وقت گزرتا گیا جدید تحقیق ہوئی تو پتا چلا کہ پانی ضروری ہے مگر پھر بھی یہ سوال تھا کہ پانی کیوں، کتنا اور کیسے ضروری ہے۔ کیا 8 کلاس پانی پینا ضروری ہے یا نہیں۔

پانی کیوں ضروری ہے؟

امریکہ میں فوڈ اینڈ نوٹریشن بورڈ آف نیشنل ریسرچ کونسل کا کہنا ہے کہ کیلوریز کو ہضم کرنے کے لیے لازمی ہے کہ ہر کیلوری کے مقابلے میں ایک ملی لیٹر پانی استعمال کیا جائے۔ یعنی اس کی تشریح کچھ اس طرح سے ہے کہ اگر آپ دن میں ایک ہزار کیلوریز استعمال کرنے والی خاتون ہیں تو آپ کو ایک لیٹر پانی لازمی پینا چاہیے۔

اور اگر اپ مرد ہیں اور اور دو ہزار کیلوریز لیتے ہیں تو وہ پھر آپ کو 2 لیٹر سے زیادہ پانی پینا ہوگا۔

اب اس کا مطلب صرف پانی یعنی سادہ پانی ہی نہیں بلکہ اس میں سبزیوں، پھلوں سے حاصل ہونے والا پانی بھی شامل ہے۔ مختلف پھلوں اورسبزیوں  میں بھی پانی کی بڑی مقدار شامل ہوتی ہے۔

پانی کی اہمیت سے انکار قطعاً ممکن نہیں بلکہ  انسانی جسم کے لیے انتہائی ضروری ہے۔ ماہرین متفق ہیں کہ جسم کے کل وزن کا دو تہائی حصہ پانی پر مشتمل ہے۔  پانی جسم سے خراب عناصر کو باہر نکالتا اور جسمانی درجہ حرارت کو ٹھیک رکھتا ہے۔ مختلف کیمیائی تبدیلیاں بھی پانی کے بغیر ممکن نہیں ہیں۔

پانی کی اتنی اہمیت ہے تو پھر سوال اٹھتا ہے کہ جسم کو پانی کتنا چاہیے؟

کتنے پانی کی ضرورت ہے؟

8 کلاس پانی پینے کی بات پوری دنیا میں ہوتی ہے مگر ابھی تک کسی سائنسدان، ماہر کی اس کے حق میں کوئی سائنسی دلیل سامنے نہیں آئی۔

حقیقت یہ ہے کہ ہم پیشاب، پسینے اور سانس کے ذریعے سے پانی کو خارج کرتے ہیں۔  ایسے میں جسم میں پانی کی کمی نہیں ہونی چاہیے۔

ماہرین کی متفقہ رائے ہے کہ  8 کلاس پانی کی اتنی اہمیت نہیں ہے۔ شاید یہ جملہ اس لیے چل پڑا کہ لوگوں کو 8 کلاس پانی پینے پر مائل کیا جا سکے مگر ماہرین کی رائے ہے کہ پانی اتنا پینا چاہیے جتنا جسم کی طلب ہو بھلے یہ 8 گلاس ہو یا 10۔

انسانی جسم بھی قدرت کا شاہکار ہے اور اس کا سارا سسٹم قدرتی نظام ہی کے تحت چلتا ہے۔ جسم کو جس وقت بھی پانی کی ضرورت ہوتی ہے اس وقت دماغ یہ احساس دلاتا ہے کہ پیاس لگی ہے۔  جب پانی نکالنے کی ضرورت ہوتی ہے تو اس وقت دماغ گردوں کو بھی اشارہ کرتا ہے اور پیشاب کی صورت میں پانی جسم سے خارج ہو جاتا ہے۔

ماہرین کا خیال ہے کہ انسانی جسم خود ہی بتاتا ہے کہ کب پانی پینا اور خارج کرنا ہے۔ یعنی جب پیاس لگے تو پانی پئیں اور جب خارج کرنے کی ضرورت ہو خارج کریں۔

پیاس لگنے پر کیا استعمال کیا جاسکتا ہے؟

ماہرین کہتے ہیں کہ پانی کا نعم البدل کچھ بھی نہیں، پیاس لگے تو صاف و شفاف پانی استعمال کیا جائے۔ مگر چائے، کافی وغیرہ بھی پانی کی ضرورت کو پورا کرسکتے ہیں۔ اس لیے بوقت ضرورت استعمال کرلیں مگر پانی زیادہ سے زیادہ استعمال کرنا اور بلا ضرورت استعمال کرنا اس کے ابھی تک سائنسدانوں کے پاس کوئی شواہد نہیں کہ یہ ایک بہتر کام ہے۔

سائنسدانوں کی رائے ہے کہ جب پیاس لگے تو پانی پیئں اور اتنا ہی پیئں جتنی ضرورت ہے۔ جتنی ضرورت ہوگی اتنا استعمال کریں گے تو اس کے کئی فائدے بھی ہیں۔  پیاس اور باقاعدگی سے پانی استعمال کرنے سے وزن کم کرسکتے ہیں۔

ایک تحقیق میں سامنے آیا ہے کہ  ضرورت سے کم پانی پینے والوں کا وزن بڑھا جبکہ ضرورت کے مطابق پانی استعمال کرنے والوں کا وزن نہیں بڑھا جبکہ  کم پانی استعمال کرنے والوں کا وزن کم نہیں ہوا اور ضرورت اور مناسب پانی استعمال کرنے والوں کا وزن کم ہوا۔

ایک اور عام خیال ہے کہ زیادہ پانی پینے سے جلد صاف رہتی ہے مگر سائنسدانوں اور ماہرین کو اس کا بھی کوئی ثبوت نہیں ملا۔

کیا زیادہ پانی پینا فائدہ مند ہے؟

کچھ لوگ ہر صورت 8 گلاس پانی پیتے ہیں اگر تو ضرورت ہے تو پیئں  اگر ضرورت نہیں ہے تو جسم کی طلب سے زیادہ پیتے ہیں تو پھر یہ کام قدرتی نظام سے مطابقت نہیں رکھتا اور اس کا کچھ نقصانات ہوسکتے ہیں۔

ماہرین کے مطابق ضرورت سے زیادہ پانی پینے سے سوڈیم کی کمی ہوسکتی ہے۔ جس سے دماغ اور پھیپھڑوں میں سوجن ہوسکتی ہے۔

گزشتہ ایک دہائی کے دوران کھیل کے میدانوں میں کم سے کم 15 ایتھلیٹس مقابلے کے دوران زیادہ پانی پینے سے اپنی جان سے گزر گئے۔ اس لیے وہ کچھ ہی کریں جو جسم  مانگتا ہے اور دماغ اشارے دیتا ہے۔

پانی کا استعمال ضرورت ہی کے مطابق مناسب ہے۔ یہ ہی قدرتی نظام کے قریب ترین ہے۔ 

متعلقہ خبریں

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

- Advertisment -

مقبول ترین