پیر, جون 23, 2025
ہوماہم خبریںپاک فوج کی کارروائی میں 6 دہشتگرد ہلاک، لیفٹننٹ کرنل سمیت 6...

پاک فوج کی کارروائی میں 6 دہشتگرد ہلاک، لیفٹننٹ کرنل سمیت 6 سپاہی شہید

پاکستان کے سابقہ قبائلی علاقے شمالی وزیرستان سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کے تبادلے میں لیفٹننٹ کرنل اور 5 سپاہی شہید جبکہ 6 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق خوارج کے خلاف 4 اور 5 اکتوبر کی درمیانی شب کارروائی کی گئی جس میں لیفٹیننٹ کرنل محمد علی شوکت سمیت 6 جوان شہید ہو گئے۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ شہید لیفٹیننٹ کرنل محمد علی شوکت دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کی قیادت کر رہے تھے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ شہید ہونے والے 5 بہادر سپاہیوں میں لانس نائیک محمد اللہ، لانس نائیک اختر زمان، لانس نائیک شاہد اللہ، لانس نائیک یوسف علی اور سپاہی جمیل احمد شامل ہیں۔

متعلقہ خبریں

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

- Advertisment -

مقبول ترین