بدھ, نومبر 6, 2024
ہوماہم خبریںمہنگائی 4 سال کی کم ترین سطح پر، وزیراعظم کا اظہار تشکر

مہنگائی 4 سال کی کم ترین سطح پر، وزیراعظم کا اظہار تشکر

پاکستان میں سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح 4 سال کی کم ترین سطح پر آگئی ہے جس پر وزیراعظم شہباز شریف نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔

مہنگائی سے متعلق ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق اگست کے مقابلے میں گزشتہ ماہ ستمبر میں مہنگائی میں 0.52 فیصد مزید کم ہوگئی ہے جس کے بعد سالانہ بنیادوں پر 44 ماہ میں یہ شرح پہلی بار 6.9 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ ستمبر 2024 میں مہنگائی جنوری 2021 کے بعد سب سے کم رہی، یہی شرح اگست 2024 میں 9.64 فیصد ریکارڈ کی گئی تھی، جولائی تا ستمبر سہہ ماہی میں اوسط مہنگائی 9.19 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

ادارہ شماریات کے مطابق ستمبرمیں شہروں میں مہنگائی 0.53 اور دیہاتوں میں 0.50 فیصد کم ہوئی، ستمبر میں شہریوں میں مہنگائی کی شرح 9.29 فیصد رہی، گزشتہ ماہ دیہات میں مہنگائی کی شرح3.65 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

دوسری جانب معاشی بحالی اور مہنگائی میں کمی پر وزیراعظم نے اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان کی ترقی کا سفر 2018 میں جہاں رکا تھا وہیں سے دوبارہ شروع ہو چکا ہے۔

انہوں نے مہنگائی کی شرح 44 ماہ کی کم ترین سطح پر آنے پر شکر ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ کے فضل و کرم سے عوام سے کیے گئے عہد کی پاسداری میں کامیابی ملنا شروع ہو گئی۔

انہوں نے کہا کہ مہنگائی کی شرح 6.9 فیصد ہونے سے عام آدمی کو ریلیف ملے گا جبکہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھی متواتر کمی سے عوام کو ریلیف مل رہا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

- Advertisment -

مقبول ترین