حکومت نے عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں ریکارڈ کمی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کا اعلان کر دیا ہے۔
واضح رہے کہ یہ گزشتہ 4 ماہ میں حکومت کی جانب سے پٹرول کی قیمت میں مجموعی طور پر 21.23 روپے فی لیٹر تک کمی کی جا چکی ہے۔
وزارت خزانہ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 3 روپے 40 پیسے فی لیٹر تک کمی کی گئی ہے۔
حکومت کی جانب سے پٹرول کی قیمت میں 2 روپے 7 پیسے فی لیٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 40 پیسے فی لیٹر جب کہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 1 روپے تین پیسے فی لیٹر اور مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے 57 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔
قیمتوں میں کمی کے بعد پٹرول 249.10 روپے فی لیٹر سے کم ہو کر 247.03 روپے فی لیٹر ہو گیا جب کہ 3 روپے 40 پیسے کمی کے بعد ڈیزل کی قیمت 249.69 سے کم ہو کر 246.29 روپے فی لیٹر ہوگئی ہے۔
مٹی کے تیل کی قیمت 158.47 روپے سے کم ہو کر 154.90 روپے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 141.93 روپے فی لیٹر سے کم ہو کر 140.90 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے۔
حکومت کی جانب سے اعلان کردہ نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہو گا۔