بدھ, نومبر 6, 2024
ہوماہم خبریںماڑی پیٹرولیم کمپنی کا ہیلی کاپٹر کریش کر گیا، غیرملکیوں سمیت...

ماڑی پیٹرولیم کمپنی کا ہیلی کاپٹر کریش کر گیا، غیرملکیوں سمیت 6 افراد ہلاک

شمالی وزیرستان میں ماری پیٹرولیم کمپنی کا چارٹرڈ ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہونے کے نتیجے میں میں 6 افراد جاں بحق اور 8 افراد زخمی ہیں۔

ذرائع کے مطابق روسی ساختہ ایم آئی 8 ہیلی کاپٹر میں تین غیر ملکی، روسی پائلٹس اور عملے سمیت 14 مسافر سوار تھے۔

ذرائع نے کسی بھی قسم کی تخریب کاری کے خدشے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ حادثہ انجن فیل ہونے کی وجہ سے ہوا۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق ہیلی کاپٹر گیارہ بجکر پندرہ منٹ پر آسلام آباد سے شوا وزیرستان کے لئے روانہ ہوا تھا، ہیلی کاپٹر نے نئے مسافروں کے ساتھ ایک بجکر پندرہ منٹ پر شوا سے بنوں کے لئے اڑان بھری۔

سی اے اے کے مطابق انجن میں خرابی کے باعث ہیلی کاپٹر نے شوا میں ہی ہنگامی لینڈنگ کی کوشش کی، اسی دوران ہیلی کاپٹر کا ٹیل روٹر زمین سے ٹکرا کر الٹ گیا۔

اتھارٹی کا کہنا ہے کہ پاک آرمی کی مدد سے ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

سی اے اے کا کہنا ہے کہ ماڑی پیٹرولیم کمپنی اس روسی ساختہ ہیلی کاپٹر کو تیل اور گیس کی دریافت کے لئے دور دراز علاقوں تک پہنچنے کے لئے استعمال کر رہی تھی، ہیلی کاپٹر کو پرنسلی جیٹ کمپنی نے روسی کمپنی (پی اے این ایچ) ہیلی کاپٹرز سے ویٹ لیز پر لیا تھا۔

سول ایویشن اتھارٹی نے ویٹ لیز کے مطابق قانونی تقاضوں کے مطابق ہیلی کاپٹر کے لئے چھ ماہ کا (اے او سی) جاری کیا تھا، جس کی معیاد 28 ستمبر 2024 کو پوری ہورہی تھی۔

اتھارٹی کا کہنا ہے کہ ویٹ لیز معاہدے کے مطابق ہیلی کاپٹر کی دیکھ بھال اور عملے کی ٹریننگ روسی کمپنی (پی اے این ایچ) کے ذمہ دارری تھی۔

متعلقہ خبریں

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

- Advertisment -

مقبول ترین