پیر, جون 23, 2025
ہوماہم خبریںآئی ایم ایف نے پاکستان کو 1.2 ارب ڈالر قرض کی پہلی...

آئی ایم ایف نے پاکستان کو 1.2 ارب ڈالر قرض کی پہلی قسط جاری کردی

پاکستان کو عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف ) کی جانب سے دو روز قبل منظور کیے گے بیل آؤٹ پیکج کی پہلی قسط پاکستان کو موصول ہوگئی ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کی جانب سے7 ارب ڈالر پر مشتمل 37 ماہ کے توسیعی بیل آؤٹ پیکج کی منظوری کے بعد آج آئی ایم ایف سے 1 ارب 2 کروڑ 69 لاکھ ڈالرکی پہلی قسط موصول ہوئی ہے۔

اعلامیے میں بتایا گیا کہ یہ رقم اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں جمع کی جائے گی جو جمعرات 03 اکتوبر 2024 کو جاری کی جائیں گی۔

پاکستان کو پیکج کی دوسری قسط بھی اسی سال ملنے کا قوی امکان ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں آئی ایم ایف نے سخت شرائط کے ساتھ پاکستان کیلئے 7 ارب ڈالرز کے بیل آؤٹ پیکج کی منظوری دی تھی۔

پیکج سے قبل پاکستان کو ٹیکس اہداف کے حصول اور دوست ممالک سے مالی تعاون کی یقین دہانیاں حاصل کرنی تھیں۔

آج کراچی میں تاجروں سے خطاب میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے پاکستان کی مدد پر دوست ممالک چین، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کا شکریہ ادا کیا تھا۔

متعلقہ خبریں

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

- Advertisment -

مقبول ترین