ہفتہ, دسمبر 14, 2024
ہومٹاپ اسٹوریبیماریوں اور انفیکشن سے بچنے کے لیے گھر صاف کیسے رکھیں؟

بیماریوں اور انفیکشن سے بچنے کے لیے گھر صاف کیسے رکھیں؟

نورین محمد سلیم

صرف چند سیکنڈ رکیں اور سوچیں کیا آپ کا گھر صاف ستھرا ہے؟ کیا واقعی ایسا ہی ہے؟

کہیں ایسا تو نہیں کہ آپ کا گھر بظاہر تو صاف ستھرا نظر آتا ہے لیکن گھر میں سے زکام، بخار ختم ہی نہیں ہو رہا۔ بزرگ اور بچے روز بیمار ہو رہے ہیں اور انہیں روزانہ اینٹی بائیٹوٹکس دی جا رہی ہیں۔ اگر ایسا ہے تو پھر یہ لمحہ فکریہ ہے۔

اگر ایسا نہیں ہے تو پھر بھی آپ کے گھر کی صفائی ایسی ہونی چاہیے جس میں انفیکشن اور بیماریاں نہ پھیل سکیں۔ آپ اس طرف توجہ نہیں دے رہے تو یہ خطرے کی علامت ہے۔

برٹش رائل سوسائٹی نے واضح طور پر کہا ہے کہ بظاہر گندی نظر آنے والی جگہ کی صفائی کے ساتھ ساتھ جراثیم کو پھیلنے سے روکنے پر زیادہ توجہ ہونی چاہیے۔

اس رپورٹ میں ہم ان تمام چیزوں کا احاطہ کریں گے اور دیکھیں گے کہ کن چیزوں کی صفائی ضروری ہے اور اس کے لیے کیا کرنا چاہیے۔

بہت زیادہ صاف ستھرا ہونا

رائل برٹش سوسائٹی کہتی ہے کہ بہت زیادہ صاف ستھرا ہونا کوئی چیز نہیں۔ ایسا نہیں ہے کہ آپ فرش اور فرنیچر کو نہ دھوئیں اور صاف نہ کریں۔ صفائی ستھرائی کے لیے لازم ہے کہ ہاتھ، کپڑوں اور استعمال کی مختلف جگہوں کو صاف رکھا جائے۔

مگر یہاں پر ایک اور بہت بڑا فرق ہے۔ رائل برٹش سوسائٹی کے مطابق عام طور پر لوگ دھول، گند اور جراثیم میں فرق کو نہیں سمجھتے۔ صفائی اور حفظان صحت کے فرق کو بھی نہیں جانتے اور یہ بھی نہیں جانتے کہ صحت کے لیے کیا چیز زیادہ مسائل پیدا کرسکتی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ رویہ خطرناک ہے اس رویہ سے مسائل پیدا ہو سکتے ہیں۔ انفیکشن اور بیماریاں پھیل سکتی ہیں۔ اس لیے گھروں میں کچھ جگہوں اور استعمال کی چیزوں کی صفائی پر زیادہ دھیاں دینا چاہیے بھلے وہ صاف ہی کیوں نہ نظر آرہی ہوں۔

صفائی کے لیئے زیادہ اہم کیا ہے؟

رائل برٹش سوسائٹی کہتی ہیں کہ اگر ان چیزوں اور عادتوں کا مشاہدہ کریں تو ہر گھر میں یہ خیال رکھنا چاہیے کہ کھانا تیار کرنے والی جگہ جو کچن ہو سکتا ہے۔ صرف یہ ہی نہیں کہ کچن بلکہ تیاری کے وقت اور اس کو انسانی ہاتھ لگاتے ہوئے بہت احتیاط کرنی چاہیے یعنی ہاتھوں کو صاف رکھنا چاہیے۔

جب ہاتھوں سے کھانا کھا رہے ہوں یا کھانے کے لیے چھری کانٹے کا استمعال کر رہے ہوں تو اس وقت کھانے کے بعد انگلیوں کو مناسب طریقے سے صاف کرنا

گھر کا باتھ روم استعمال کرنے کے بعد اچھی طرح ہاتھ دھونے چاہئیں، باتھ روم ایک خصوصی جگہ ہونے چاہئیں جو صرف دیکھنے میں نہیں بلکہ حقیقی معنوں میں صاف ہونا چاہیے۔

کھانسی، چھینکنے، ناک کو ہاتھ لگانے کے بعد صفائی اور جراثیم کو پھیلانے سے گرہیز کرنا

ایسا مقام جہاں پر گندے کپڑے رکھے جاتے ہیں انہیں چھونے میں احتیاط کرنی چاہیئے۔

گھر میں موجود پالتو جانور، ان کے رہنے کی جگہیں اور ان کی دیکھ بھال کے مراحل

کوڑے دان کو چھونے اور پھر کوڑا پھینکنے کے مراحل

گھر میں کسی مریض یا انفیکشن میں مبتلا کسی مریض کی دیکھ بھال

برتن دھونے کے لیے استعمال ہونے والا کوئی بھی مانجھا وغیرہ اور اپیرن۔

گوشت، مچھلی وغیرہ جب کچا ہو اور یہ تیاری کے مراحل میں ہو اس وقت اس کو صاف کرنے کے علاوہ کچن کے فرش وغیرہ کو صاف کرنا اہم ہے۔

صفائی کیسی ہو تاکہ انفیکشن نہ پھیلے؟

ماہرین بتاتے ہیں کہ برتن، کچن کو ہمیشہ کوشش کرکے گرم صابن والے پانی سے دھونا چاہیے تاکہ اس دوران کوئی بھی بیکٹریا اگر موجود ہو تو وہ صاف ہوجائے اور وہ بہہ کر نالی میں چلا جائے۔ 

برطانیہ کی فوڈ سٹینڈر ایجنسی کے مطابق بیکڑیا کو ہمیشہ کے لیے ختم کرنے کے لیئے ایسی استعمال کی اشیاء کو کچھ دیر کے لیے تیز گرم پانی جو کہ 70 سینٹی گریڈ تک ہو میں رکھنا اور اس سے دھونس چاہیے۔

رپورٹوں میں کہا گیا ہے کہ صفائی کرنے والی اشیاء کی زیادہ تر تین اقسام ہوسکتی ہے اور یہ تین مختلف صورتوں میں مددگار ہوسکتی ہیں۔ 

ڈیٹرجینٹس سے فرش وغیرہ صاف ہوتا اور اس سے چکنائی ختم ہو سکتی ہے مگر اس سے  بیکٹریا نہیں مرتے۔ اگر اج تک آپ اس غلط فہمی میں مبتلا تھے تویہ غلط فہمی دور کر لیں۔ 

بیکڑیا جراثیم کش سے ختم ہوتے ہیں۔ جراثیم کش بیکڑیا کو ختم کرنے میں مددگار ہیں مگر یہ چکنائی ختم نہیں کرتے اور ان سے سامنے کی گندگی ختم نہیں ہوتی ہے۔ 

ایسی صورت میں سب بہرین سینیٹائزر ہیں۔  سینیٹائزر سے صفائی وغیرہ کرنے سے مقاصد پورے ہو سکتے ہیں اس سے پہلے صفائی کی جائے دھویا جائے اور پھر صاف فرش سے بیکڑیا وغیرہ ختم کرنے کے لیے استعمال کریں۔ 

ماہرین بڑے واضح ہیں کہ بظاہر صفائی اور حفظان صحت کے اصولوں کے تحت صفائی میں بڑا فرق ہے۔  بظاہر صفائی کچھ نہیں ہے اصل صفائی جراثیم، بیکڑیا کو ختم کرنا ہے۔ گھر اور اہلخانہ کو بیماریوں اور انفیکشن سے بچانا ہے تو پھر اس فرق کو سمجھ کر زندگی گزانا ہوگی۔

متعلقہ خبریں

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

- Advertisment -

مقبول ترین