ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے ایبٹ آباد میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے کمسن بچوں کی نازیبا ویڈیوز بنانے میں ملوث ملزم کو گرفتار کر کے 400 سے زائد ویڈیوز برآمد کر لی گئی ہیں۔
سائبر کرائمز میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران گرفتار ملزم کی شناخت محمد مسکین کے نام سے ہوئی، ملزم کمسن بچوں کو جنسی استحصال کا نشانہ بناتا تھا۔
ترجمان کے مطابق ایف آئی اے کی جانب سے عالمی ادارے کی رپورٹ پر ملزم کے خلاف کارروائی کی گئی، ملزم بچوں کو مذہبی تعلیم دیتا تھا۔ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم نے بچوں کے جنسی استحصال کی تصاویر و ویڈیوز بھی بنائیں جنہیں وہ آن لائن شئیر کرتا تھا۔
ملزم کو ایبٹ آباد سے گرفتار کیا گیا چھاپہ مار کارروائی میں ملزم سے 04 موبائل فونز، لیپ ٹاپ، سی پی یو اور انٹرنیٹ ڈیوائس برآمد کر لی گئی ملزم سے ضبط شدہ الیکٹرانک آلات میں بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کی 497 تصاویر اور ویڈیوز موجود تھیں۔