ہفتہ, دسمبر 14, 2024
ہومUncategorizedفوج کے سخت احتسابی نظام پر عمل ادارے کے استحکام کیلئے لازم...

فوج کے سخت احتسابی نظام پر عمل ادارے کے استحکام کیلئے لازم ہے، کور کمانڈرز کانفرنس

پاک فوج نے کہا ہے کہ مسلح افواج کے کڑے احتساب میں کسی قسم کے استثنیٰ کی گنجائش نہیں ہے، فوج میں موجود کڑے احتسابی نظام پر عملدرآمد ادارے کے استحکام کیلئے لازم ہے۔

جی ایچ کیو راولپنڈی میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس میں فورم نے اس بات پر زور دیا کہ فوج ایک منظم ادارہ ہے جس کے ہر فرد کی پیشہ ورانہ مہارت اور وفاداری صرف ریاست اور افواج پاکستان کے ساتھ ہے۔

کانفرنس کے شرکا کا کہنا تھا کہ پاک فوج غیرمتزلزل عزم سے ایک مضبوط اور کڑے احتساب کے ذریعے اپنی اقدار کی پاسداری کرتی ہے، جس میں کسی قسم کی جانبداری اور استثنٰی کی کوئی گنجائش نہیں۔

کانفرنس میں آرمی چیف نے کہا کہ فوج دہشت گردوں، انتشار پسندوں اور جرائم پیشہ مافیاز کے خلاف ضروری اور قانونی کارروائی کرنے میں حکومت، انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو جامع تعاون فراہم کرتی رہے گی۔

گزشتہ سال دہشتگرد حملوں میں 930 پاکستانی جاں بحق، 4 سال میں 22 غیر ملکی مارے گئے 

فورم نے پاکستان کے امن و استحکام کیلئے شہدا افواجِ پاکستان، دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں اور پاکستانی شہریوں کی بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں لازوال قربانیوں کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے شہدا کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی۔

کور کمانڈرز نے بلوچستان اور پختونخواہ میں سرگرم ملک دشمن قوتوں، منفی اور تخریبی عناصر اور پاکستان مخالف سرگرمیوں کے تدارک کیلئے اقدامات پر بھی غور کیا اور قومی سلامتی کو درپیش چیلنجز اور بڑھتے ہوئے خطرات کے جواب میں آپریشنل حکمت عملی کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔

فورم نے اس بات کا اعادہ کیا کہ پاک فوج عوام کی غیر متزلزل حمایت سے انسداد دہشتگردی کیلئے قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دے گی۔

بچوں کو بچانے کیلئے 100 فٹ گہرے کنویں میں کودنے والا پلمبر بچوں سمیت شہید

کور کمانڈرز نے بھارت کے مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے شکار کشمیری عوام کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے تحریکِ آزادی کے شہدا کو خراجِ عقیدت پیش کیا جب کہ فورم کی جانب سے نہتے فلسطینیوں پر وحشیانہ اسرائیلی بمباری اور نسل کشی کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔

متعلقہ خبریں

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

- Advertisment -

مقبول ترین