اتوار, جون 22, 2025
ہومپاکستانپی این ایس حنین رومانیہ کی بندرگاہ کانسٹنٹا سے پاکستان کے لیے...

پی این ایس حنین رومانیہ کی بندرگاہ کانسٹنٹا سے پاکستان کے لیے روانہ

پاکستان بحریہ کے نئے بحری جنگی جہاز پی این ایس حنین نے لاسٹنل جنگی جہاز کے ساتھ دوطرفہ مشترکہ مشق کے بعد رومانیہ سے پاکستان کی جانب پہلے سفر کا آغاز کردیا ہے۔

رومانیہ بحریہ کے فلیٹ کمانڈر نے پی این ایس حنین کا دورہ کیا اور کمانڈنگ آفیسر سے ملاقات کی اور نیک تمناؤں کے ساتھ الوداع کیا۔

پی این ایس حنین دامن شپ یارڈ، رومانیہ میں بننے والے چار آف شور پٹرولنگ ویسلز میں سے تیسرا جہاز ہے

پی این ایس حنین کثیرالمقاصد، انتہائی سبک رفتار جنگی بحری جہاز ہے جو ٹرمینل ڈیفنس سسٹم کے ساتھ ساتھ جدید ترین الیکٹرانک وارفیئر، اینٹی شپ اور اینٹی ایئر وارفیئر کی صلاحیتوں کا بھی حامل ہے۔

یہ جہاز ملٹی رول ہیلی کاپٹر کے ساتھ لمبے عرصے تک متعدد آپریشنز سرانجام دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔

پی این ایس حنین کی شمولیت سے بحر ہند میں علاقائی میری ٹائم سیکورٹی پٹرول میں تعیناتی مزید مستحکم ہو گی۔

متعلقہ خبریں

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

- Advertisment -

مقبول ترین