ہفتہ, دسمبر 14, 2024
ہومپاکستانپیرس اولمپکس، تمغے کی امید زندہ، ارشد ندیم جولین تھرو کے فائنل...

پیرس اولمپکس، تمغے کی امید زندہ، ارشد ندیم جولین تھرو کے فائنل راونڈ میں

پاکستان اسٹوریز

پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم نے پیرس اولمپکس سے 32 سال بعد تمغہ جیتنے کی امید کو زندہ رکھے ہوئے ہیں، ارشد ندیم نے 86.59 میٹر کی تھرو کر کے گروپ بی کے مقابلوں میں آگے راونڈ کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے۔

ارشد ندیم نے 86.59 میٹر کی تھرو کی مگر اسی گروپ میں موجود ان کے روایتی حریف نیرج چوپڑا نے 89 میٹر کی تھرو ساتھ پہلے نمبر پر رہے، اینڈرسن پیٹرز نے 88.63 میٹر کی تھرو کی اور وہ دوسرے نمبر پر رہے۔

گروپ اے کے مقابلوں میں 4 کھلاڑیوں نے اگلے مرحلے کے لیے کامیابی حاصل کی ہے جن میں جرمنی کے جولین ویبر 87.76 میٹر کے ساتھ پہلے، کینیا کے جولیس ییگو 85.97 میٹر کے ساتھ دوسرے، چیک جمہوریہ کے جیکب وڈلیچ 85.63 میٹرکے ساتھ تیسرے اور فن لینڈ کے ٹونی کیرنن 85.27 میٹر کی تھرو ساتھ تیسرے نمبر پر رہے۔

ارشد ندیم نے اپنی پہلی ہی تھرو میں نیزے کو 86.59 میٹر دور پھینکا تھا۔

ارشد ندیم اس وقت پاکستان میں ٹرینڈ کر رہے ہیں۔

فرید خان کہتے ہیں کہ 8 اگست کو ارشد ندیم تاریخ رقم کریں گے۔

صحافی عبدالغفار کہتے ہیں کہ 8 اگست کو مقابلہ بہت سخت ہوگا مگر انشاء اللہ ارشد ندیم میڈل جیتیں گے۔

غلام عباس کہتے ہیں کہ ارشد ندیم کا مقابلہ اب نیرج چوپڑا سے ہوگا۔

ارشد ندیم دو سال قبل 2022 کے کامن ویلتھ گیمز میں سونے کا تمغہ جیتنے میں کامیاب ہوئے تھے تاہم 2023 کے عالمی ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں وہ بھارت کے نیرج چوپڑا کو شکست دینے میں ناکام رہے اور چاندی کا تمغہ لائے تھے۔

پاکستان 1992 کے اولمپکس کے بعد سے کوئی تمغہ نہیں جیت سکا ، پیرس اولپمکس میں پاکستان کا 7 رکنی دستہ شریک ہے۔ مگر سب کی امیدوں کا مرکز ارشد ندیم ہیں۔

متعلقہ خبریں

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

- Advertisment -

مقبول ترین