پیر, جون 23, 2025
ہومٹاپ اسٹوری9 مئی پر ہمارے مؤقف میں تبدیلی آئی ہے نہ آئےگی۔ پاک...

9 مئی پر ہمارے مؤقف میں تبدیلی آئی ہے نہ آئےگی۔ پاک فوج

پاکستان کی مسلح افواج کے ترجمان نے سانحہ 9 مئی پر کسی قسم کی لچک کا امکان یکسر مسترد کر دیا ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 9 مئی واقعات سے متعلق فوج کا بڑا واضح مؤقف ہے، اس پر 7 مئی کو جو آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس تھی اس میں مؤقف بیان کیا گیا تھا ، اس موقف میں نہ کوئی تبدیلی آئی ہے، نہ آئے گی۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ ڈیجیٹل دہشتگردی کے خلاف جو پہلا دفاع موثر قانون ہے، افواج پاکستان اس معاملے پر بہت کلیئر ہیں، جو بھی افواج اور عوام میں خلیج ڈالتا ہے، پروپیگنڈا کرتا ہے تو فوج اس کے خلاف ضروری قانونی کارروائی کرے گی.

بیرونی ملک بیٹھ کر پروپیگنڈا کرنے والے بے ضمیر لوگ چند پیسوں کے لیے اپنی ریاست، اپنے اداروں اور اپنے عوام کے خلاف پروپیگنڈا کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بیرون ملک سے چلنے والی پروپیگنڈا مہم سے پوری طرح آگاہ ہیں کہ کون اور کیوں یہ مہم چلا رہا ہے، جنوری سے اب تک عالمی میڈیا میں ملک کے خلاف 127 مضامین لکھے جا چکے ہیں جن کا مقصد مایوسی، انتشار پھیلانا اور مخصوص سیاسی ایجنڈے کو فروغ دینا ہے، لابنگ کرنا، سرکاری دوروں پر احتجاج کرنا، سفارت خانوں کے سامنے احتجاج کرنا، اس کے پیچھے منصوبہ بندی ہوتی ہے، اس پر بہت پیسا لگایا جاتا ہے، لابنگ فرمز کی خدمات لی جاتی ہیں، جو لوگ اس مہم پر اتنا پیسا لگا رہے ہیں، وہ اس کی کوئی نہ کوئی قیمت کو مانگیں گے، وہ کہتے ہیں کہ ہمیں پاکستان میں انتشار چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ ان کا طریقہ واردات ہے کہ بیرونی فنڈنگ اور بیانیے پر جتھا جمع کروِ، اس کے گرد معصوم شہریوں کو ورغلاؤ، ریاست کی رٹ کو چیلنج کرو، پھتراؤ کرو، آگ لگاؤ اور جب ریاست جواب دے تو معصوم بن جاؤ۔

متعلقہ خبریں

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

- Advertisment -

مقبول ترین