پاکستان سٹوریز
ایک طبی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ پوری دنیا میں 31 فیصد مرد اپنی زندگی کے کسی نہ کسی مرحلے پر جنسی کمزوری اور جنسی مسائل کا شکار ہوتے ہیں۔
ماہرین طب جنسی کمزوری کو خطرناک نہیں سمجھتے، اس کی مختلف وجوہات ہوسکتی ہیں جن میں عام طبی صورتحال وغیرہ کے طرز زندگی یا کچھ ایسی عادتیں شامل ہیں جو کسی بھی مرد کو ان مسائل کا شکار کرسکتی ہیں۔
ماہرین طب کی رائے ہے کہ موٹاپا، سستی، ورزش نہ کرنا، زیادہ مرغن کھانے، فاسٹ فوڈ، کولڈ ڈرنکس، مصنوعی جوس وغیرہ کا بہت زیادہ استعمال کسی نہ کسی اسٹیج پر مردانہ کمزوری کا سبب بن سکتا ہے۔ اس کمزوری کا علاج بہتر طرز زندگی یا ایسی تمام عادتیں ختم کرکے کیا جا سکتا ہے۔
وہ چیزیں جن کے ذریعے مردانہ کمزوری کا خاتمہ کیا جاسکتا ہے
کافی استعمال
جی ہاں کافی کا استعمال، ایک تحقیق میں کہا گیا ہے کہ ایسے لوگوں میں مردانہ کمزوری کے خطرات کم ہوتے ہیں جو کافی اسعمال کرتے ہیں۔ دن میں دو سے تین کپ کافی کا استعمال مردانہ کمزوری کے خطرے کو کم کرسکتا ہے۔
واضح رہے کہ ذیابیطس میں مبتلا مریضوں میں اس سے بہتری پیدا ہونے کی امید کم ہی ہے تاہم وہ کافی کے دیگر فوائد سمیٹ سکتے ہیں۔
ٹینشن، ذہنی دباؤ اور اضطراب
پرسکون نہ رہنا ذہنی دباؤ، ٹینشن او اضطراب کا شکار ہونے کی وجہ سے بھی مردانہ کمزوری کا سامنا ہوسکتا ہے۔ ایسے افراد جو ذہنی مسائل کا شکار ہوتے ہیں یہ مختلف قسم کی جنسی کمزوریوں اور مسائل کا بھی شکار ہو جاتے ہیں۔
اگر کوئی بھی شخص یا ذہنی مسائل کے ساتھ ساتھ جنسی کمزور کا بھی شکار ہے تو فورا سمجھ لیں کہ جنسی کمزوری کی وجہ ذہنی مسائل ہیں۔
ماہرین طب اس بات پر متفق ہیں کہ جنسی طاقت کے لیے پہلے ذہنی مسائل سے نجات حاصل لازمی ہے۔
عموما ذہنی مسائل سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لیے مثبت عادتیں اور لائف سٹائل اپنایا جاسکتا ہے۔ جس میں روزانہ مناسب ورزش، واک کے علاوہ اپنے دوستوں اور گھر والوں کے ساتھ زیادہ وقت گزارنا، خود کو مثبت سرگرمیوں میں مصروف رکھنا شامل ہے۔
یاد رکھیں کہ ماہرین طب اس بات پر متفق ہیں کہ ورزش کرنا، واک، سیاحت کرنا، مثبت طور پر وقت گزارنا، مسائل سے بچنا یہ ذہنی مسائل سے چھٹکارا پانے کے بہت موثر طریقے ہیں۔
واک اور ورزش کرنا
جنسی کمزوری کی ایک بڑی وجہ موٹاپا، سستی کو قرار دیا گیا ہے اس سے نہ صرف جنسی کمزوری جیسے مسائل پیدا ہوتے ہیں بلکہ مجموعی صحت بھی متاثر ہوتی ہے۔ موٹا پے اور سستی سے چھٹکارا پانے کے لیے ورزش یا واک سے بہتر کوئی آپشن نہیں۔
ماہرین اس بات پر متفق ہیں کہ روزانہ صرف آدھا گھنٹہ واک اور ورزش کرنے سے نہ صرف موٹاپے سے نجات مل سکتی ہے بلکہ دیگر بیماریوں سے بچا جاسکتا ہے اور مردانہ کمزوری جیسے مسائل سے بھی چھٹکارا پایا جاسکتا ہے۔
اس کے ساتھ غیر متوازن غذا سے پرہیز بھی لازم ہے۔
ورزش اور واک نہ صر ف یہ کہ مختلف امراض پر قابو پانے میں مدد دیتی ہے بلکہ یہ ذہنی مسائل کے لیے بھی فائدہ مند ہے
سگریٹ نوشی مسائل کی جڑ
سگریٹ نوشی ہائی بلڈ پریشر جیسی خطرناک بیماری کا باعث ہے۔ اس کے علاوہ سگریٹ نوشی اور تمباکو نوشی سے خون کی گردش بھی متاثر ہو سکتی ہے جس کی وجہ سے اعضائے مخصوصہ میں خون کی روانی متاثر ہوتی ہے اور جنسی مسائل کے خطرات بڑھ جاتے ہیں۔
سگریٹ نوشی دیگر بہت سارے امراض کا بھی باعث ہے۔
ماہرین طب اس بات پر متفق ہیں کہ سگریٹ اور تمباکو نوشی اور اس کی مختلف شکلیں جہاں دیگر نقصان پہچاتی ہیں وہیں مردانہ کمزوری کا بھی باعث بنتی ہیں۔
اگر اپ تمباکو استعمال کرتے ہیں اور جنسی کمزوری کا شکار ہیں تو فوراً سمجھ جائیں کہ یہ تمباکو نوشی کا نتیجہ ہے۔ اسموکنگ ترک اس کے ساتھ صحت مند لائف اسٹائل اپنانے کے تھوڑے عرصے بعد خود کو بہتر محسوس کریں گے۔