ہفتہ, دسمبر 14, 2024
ہومپاکستانپاکستان میں یوم سوگ، اسمٰعیل ہنیہ کی غائبانہ نماز جنازہ میں وزیراعظم...

پاکستان میں یوم سوگ، اسمٰعیل ہنیہ کی غائبانہ نماز جنازہ میں وزیراعظم کی شرکت

تہران میں اسرائیلی حملے میں شہید ہونے والے حماس سیاسی ونگ کے سربراہ اسمٰعیل ہنیہ کی شہادت پر آج پاکستان بھر میں یوم سوگ منایا جا رہا ہے جب کہ ملک بھر میں ان کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئیں۔

پارلیمنٹ ہاؤس میں ادا کی گئی شہید سربراہ کی غائبانہ نماز جنازہ میں وزیر اعظم شہباز شریف اور دیگر ارکان قومی اسمبلی نے شرکت کی۔

دوسری جانب امیر جماعت پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن اسماعیل ہنیہ کی نماز جنازہ میں شرکت کے لیے قطر روانہ ہوگئے۔

قائم مقام امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے کہا کہ قطر میں نماز جنازہ میں دنیا بھر کی اسلامی تحریکوں کے قائدین شریک ہوں گے ، نماز جنازہ کے بعد حافظ نعیم کل واپس آجائیں گے۔

 آج قومی اسمبلی میں ڈپٹی وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحق ڈار کی جانب سے اسمٰعیل ہنیہ کے قتل کے خلاف مذمتی قرارداد بھی متفقہ طور پر منظور کی گئی۔

وزیرخارجہ کی پیش کردہ قرارداد میں فلسطینیوں سے مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا کہ ایوان اسرائیلی مظالم کو مسترد کرتا ہے جس میں اب تک بچوں اور خواتین سمیت 40 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔

قرارداد میں کہا گیا کہ تمام پارلیمانی جماعتیں 9 ماہ سے فلسطینی عوام کے خلاف جاری اسرائیلی ظلم و بربریت پر متحد ہو کر غم و غصے کا اظہار کرتی ہیں۔

اسمبلی اجلاس میں مولانا مصباح الدین کی جانب ست مقتول سربراہ اسمٰعیل ہنیہ کیلئے دعائے مغفرت کرائی گئی۔

متعلقہ خبریں

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

- Advertisment -

مقبول ترین