بلوچستان کو خیبر پختون خواہ اور پنجاب سے ملانے والی قومی شاہراہ N50 ژوب دھانہ سر کے مقام پر شدید بارشوں کے بعد بند ہوگئی۔
جی ایم نیشنل ہائی وے اتھارٹی انجینیر آغا عنایت کے مطابق این 50 قومی ژوب اور دھانہ سر کے درمیان دھانہ سر نالے میں تیز پانی کے بہاؤ کے نتیجے میں تقریباً 70 میٹر سڑک بہہ گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ این ایچ اے، مقامی انتظامیہ اور ٹھیکیدار نے فوری طور پر بھاری مشینری کی مدد سے سڑک کے تباہ شدہ حصے کو بھر کر کھولنے کا کام شروع کر دیا ہے۔
این ایچ اے نے ضلع ژوب اور قلعہ سیف اللہ کی ضلعی انتظامیہ سے ٹریفک کو قلعہ سیف اللہ لورالائی ڈی جی خان این 70 کی طرف موڑنے کی درخواست کی گئی ہے۔
عہدیدار کے مطابق سڑک کھولنے میں 24 گھنٹے لگ سکتے ہیں۔