پاکستان سٹوریز
تحریک لبیک پاکستان نے راولپنڈی سے فیض آباد تک اپنی ریلی کے اختتام پر فیض آباد میں دھرنا دینے کا اعلان کرتے ہوئے تین مطالبات پیش کردیے ہیں۔
پہلا مطالبہ پاکستان فلسطینیوں تک ادوایات اور غذائی اشیاء ہہنچائے۔
دوسرا مطالبہ اسرائیلی قیادت کو دہشتگرد قرار دیا جائے۔
تیسرا مطالبہ تمام اسرائیلی مصنوعات کا سرکاری سرپرستی میں بائیکاٹ کیا جائے۔
تحریک لبیک کے امیر سعد رضوی نے ریلی کے اختتام پر کہا کہ ہم فیض آباد پہنچ چکے ہیں اور اب فیض آباد میں اس قت تک دھرنا جاری رہے گا جب تک ہمارے مطالبات پورے نہیں ہوتے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم توقع کرتے ہیں کہ بحثیت مسلمان یہ ہمارے مطالبات ضرور تسلیم کریں گے۔
خیال رہے کہ یہ دھرنا اچانک اور اسلام آباد راولپنڈی انتظامیہ کے لیے سرپرائز تھا۔
موقع پرموجود عینی شاہدین کے مطابق دھرنے میں پرجوش لوگوں کی کافی بڑی تعداد موجود ہے۔ دھرنا کی وجہ سے ٹریفک کا نظام درھم برہم ہوچکا ہے۔