ہفتہ, دسمبر 14, 2024
ہوماہم خبریںجاپان میں اعلیٰ تعلیم یافتہ اور ہنر مندوں کو نہیں اچھے ڈرائیورز...

جاپان میں اعلیٰ تعلیم یافتہ اور ہنر مندوں کو نہیں اچھے ڈرائیورز کی ضرورت، تنخواہیں حیران کن 

محمد نوید خان

ترقی یافتہ اور خوشحال ممالک نے اس وقت اپنی ضرورتوں کو پورا کرنے لے لیے اعلیٰ تعلیم یافتہ اور ہنر مندوں کو راغب کرنے کی مختلف ویزہ اسکیمیں شروع کر رکھی ہیں۔ پاکستان سٹوریز ان اسکیموں کے حوالے سے وقتا فوقتا مکمل تفصیلات سے آگاہ کرتا رہتا ہے۔ جس میں مکمل معلومات دستیاب ہوتی ہیں کہ کیسے اپلائی کیا جاسکتا ہے اور اس کا طریقہ کار کیا ہوتا ہے۔

پاکستان سٹوریز یہ تفصیلات مکمل تحقیق کے بعد ایسی مستند معلومات کے ساتھ شائع کرتا ہے کہ تحریر کو پڑھ کر کوئی بھی بآسانی اپلائی کرسکتا ہے اور اس کو کنسلٹنسی پر پیسے ضائع کرنے کی ضرورت نہیں ہوتی ہے۔

آپ بھی اگر مختلف ممالک میں کوشش کر رہے ہیں تو پاکستان سٹوریز کے سوشل میڈیا پیجز کو فالو کرلیں تاکہ جب بھی ایسی کوئی معلومات شائع ہوتو آپ تک براہ راست پہنچ سکے۔

اب بات کرتے ہیں جاپان کی۔ آپ کو ضرور حیرت ہوگی کہ جاپان کو اس وقت اعلیٰ تعلیم یافتہ یا ہنر مندوں کی ضرورت نہیں ہے بلکہ وہ اچھے ڈرائیورز کی تلاش میں ہے۔ جس کے لیے اس نے ویزہ اسکیم شروع کر دی ہے۔ جس کی مکمل تفصیلات، لنک کے علاوہ کہاں کہاں ملازمتیں مل سکتی ہیں سب کچھ اس آرٹیکل میں پڑھنے کو مل جائے گا۔

جاپان کیوں اچھے ڈرائیورز تلاش کر رہا ہے؟

جاپان دنیا کا ترقی یافتہ ملک ہے۔ اس وقت جاپان کا ٹرانسپورٹ سیکٹر تیزی سے ترقی کر رہا ہے۔ تیزی سے ترقی کرتے ٹرانسپورٹ سیکٹر کو اس وقت ٹیکسی، بس، ٹرک اور دیگر ٹرانسپورٹ کے ڈرائیورز کی تلاش ہے۔ ایسے ڈرائیورز جو اپنے کام میں مہارت رکھتے ہوں اور ٹرانسپورٹ سیکٹر میں خدمات انجام دے سکیں۔

ایسے ماہر ڈرائیورز کی تلاش کے لیے جاپان نے اپنے خصوصی مہارت والے ملازمت پروگرام میں ڈرائیورز کی تلاش شروع کردی ہے۔

جاپان کی جانب سے یہ ایک بہترین موقع ہے جس سے ڈرائیونگ کے شعبے میں مہارت رکھنے والے جاپان میں ملازمت حاصل کرسکتے ہیں اور اہل خانہ کو بھی اپنے ہمراہ جاپان لے جاسکتے ہیں۔

 آئیے ہم آپ کو ان نئے مواقع کو سمجھنے کے لیے ضروری تمام معلومات سے آگاہ کریں۔

جاپان کو ایسے ڈرائیورز کی ضرورت ہے جو جدید ٹیکنالوجی سے واقفیت رکھتے ہوں اور پابندی وقت کے ساتھ بین الاقوامی معیار کی خدمات دے سکیں۔

جاپان میں بین الاقوامی ڈرائیورز کی تنخواہیں تقریبا 22ہزار امریکی ڈالر سے لے کر 36ہزار امریکی ڈالر تک ہیں۔ اہل خانہ کو بھی جاپان بلایا جاسکتا ہے۔ اس کی مزید تفصیل اور طریقہ کار آگے آئے گا۔

یہ پروگرام ہے کیا؟

جاپان کی وزارت انصاف، انفراسٹرکچر، ٹرانسپورٹ اور سیاحت نے ٹرانسپورٹ سیکٹر میں ملازمت کی کمی کے خاتمے کے لیے ایک نئی حکمت عملی شروع کی ہے۔ اس حکمت عملی کے تحت، ایس ایس ڈبیلو پروگرام (ریف چیک) کی توسیع کی جائے گی تاکہ ٹرانسپورٹ سیکٹر میں مزید لوگوں کو شامل کیا جا سکے۔

اس میں خواہش مند امیدواروں سے آگلے سال 2025 کے دوران درخواستیں طلب کی جائیں گی۔ اگر اپ خواہش مند ہیں تو پھر یاد رکھیں کہ جنوری 2025 میں اس پورے منصوبے کا اعلان اور تفصیلات سامنے لائی جائیں گی۔
یہی نہیں اس پروگرام کے تحت بین الاقوامی ڈرائیورز کو مالی فوائد اور لمبی مدت تک جاپان میں قیام کے مواقع بھی فراہم کیے جائیں گے۔

اس میں ٹیکسی ڈرائیور کی سالانہ اوسط آمدن 22ہزار ڈالر ( کم از کم 61 لاکھ) سے 28ہزار ڈالر، بس ڈرائیور 26ہزار ڈالر سے 36ہزار ڈالر اور ٹرک ڈرائیور 28ہزار ڈالر سے 38ہزار ڈالر تک کما سکتے ہیں۔

جاپان کے اس پروگرام میں درخواست دینے کے لیے کچھ بنیادی شرائط لازمی قرار دی گئی ہیں جن میں:

ایک منظور شدہ ایسا لائسنس جو کہ جاپان کے قوانین کا بھی احاطہ کرتا ہو یا دوسرے الفاظ میں جاپان میں ڈرائیونگ کے لیے لازم شرائط کو پورا کرتا ہو یا جو جاپان میں بھی قابل قبول ہو۔

عملی طور پر ڈرائیونگ کا امتحان پاس کرنے کے علاوہ جاپانی زبان کا امتحان پاس کرنا ہوگا۔

جاپانی قوانین اور معیار کے مطابق جسمانی اور دماغی صحت اور اس کی مکمل جانچ۔

ڈرائیونگ کا عملی تجربہ بالخصوص ٹرک ڈرائیور کے لیے لازمی۔

کیسے درخواست دے سکتے ہیں۔

اس کے لیے سب سے پہلے آپ کو ملازمت تلاش کرنا ہوگی جو کہ جاپان کے ایس ایس ڈبلیو پروگرام کے تحت اسپانسر شپ دینے کو تیار ہو۔

اس کے بعد یقینی بنائیں کہ آپ اہلیت پر پورا اترتے ہوں۔ خو د کو پرکھیں اور دیکھیں کہ آپ کے پاس ڈرائیونگ کا تجربہ، زبان کی مہارت، دماغی اور جسمانی صحت کا مطلوبہ معیار ہے۔

اگر آپ اس معیار پر پورا اترتے ہیں تو پھر آپ کا آجر یا ملازمت دینے والا۔ آپ کے ویزے کے لیے اس لنک پر درخواست دے گا۔

آپ کا اجر یا ملازمت دینے والا جب درخواست جمع کروا دے گا تو آپ ویزے کا پراسس اور اسٹیٹس اس لنک کے زریعے سے دیکھ سکتے ہیں۔

کچھ حالات میں جاپان میں داخل ہونے کے بعد دوران تربیت دوبارہ بھی امتحان لیا جاسکتا ہے۔

اگر آپ براہ راست ملازمت تلاش نہیں کرسکتے تو مایوسی ہونے کی ضرورت نہیں۔ آپ کو ملازمت تلاش کرنے والی کمپنیوں کی خدمات حاصل کرکے بھی ملازمت تلاش کرسکتے ہیں۔

Pasona Group Inc.

Recruit Holdings Co., Ltd.

JAC Recruitments 

Nikkei HR, Inc.

Persol Holdings Co., Ltd.

اس کے علاوہ براہ راست مختلف ویب پورٹلز پر بھی ملازمت تلاش کرسکتے ہیں۔ اس سلسلے میں ذیل میں دی گئی یہ ویب سائیٹس بھی مددگار ہوسکتی ہیں۔

– GaijinPot Jobs

Daijob

JnDriver

متعلقہ خبریں

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

- Advertisment -

مقبول ترین