ہفتہ, دسمبر 14, 2024
ہوماہم خبریںسپریم کورٹ: اکثریتی ججز کی دوسری بار وضاحت، مخصوص نشستیں پی ٹی...

سپریم کورٹ: اکثریتی ججز کی دوسری بار وضاحت، مخصوص نشستیں پی ٹی آئی کو دینے کا حکم

سپریم کورٹ کے اکثریتی 8 ججز نے دوسری مرتبہ مخصوص نشستوں کے کیس پر وضاحت جاری کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کو فیصلے پر عمل درآمد کرنے کو کہا ہے۔

الیکشن کمیشن کی درخواست پر دوسری وضاحت میں اکثریتی ججز نے کہا کہ الیکشن ایکٹ میں ترمیم سے 12 جولائی کا فیصلہ غیر مؤثر نہیں ہو سکتا، مختصر حکم نامے کے بعد الیکشن ایکٹ میں کی جانے والی ترامیم کا کوئی اثر نہیں ہوگا۔

سپریم کورٹ اکثریتی بینچ کی وضاحت میں کہا گیا ہے کہ الیکشن ایکٹ میں ترمیم کے ماضی سے اطلاق کو وجہ بنا کر فیصلہ غیر مؤثر نہیں ہوسکتا، مخصوص نشستوں کے فیصلے پر عملدر آمد نہ کرنے کے سنگین نتائج ہوں گے۔

اکثریتی ججز کا کہنا ہے کہ مختصرحکم نامے میں انتخاب کنندگان کے حق کو سیاسی جماعتوں کے ذریعے نافذ کرنے کے لیے ریلیف دیا، الیکشن کمیشن اور پی ٹی آئی دونوں نے دوسری وضاحت طلب کی ہے، ہم صرف واضح کرنا اور قانون کی اچھی طرح سے طے شدہ تشریح کو دہرانا چاہتے ہیں۔

اکثریتی ججز کے مطابق الیکشن ایکٹ میں کی جانےوالی ترمیم کا اثر ہمارے فیصلےکو ماضی میں لاگو کرنے کی اجازت نہیں دیتا، رجوع کا حق اس لیے دیا تھا کہ مختصر حکمنامے پر عملدرآمد میں کوئی پریشانی نہ ہو، اب تفصیلی فیصلہ جاری ہو چکا ہے، لہٰذا اب کسی وضاحت کی ضرورت نہیں رہی، تفصیلی فیصلے میں تمام تر قانونی و آئینی نکات کا احاطہ کردیا گیا ہے۔

سپریم کورٹ نے خواتین اور اقلیتوں کی مخصوص نشستیں پی ٹی آئی کو دینے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ فریقین کی طرف سے اٹھائے گئے تمام قانونی اور آئینی معاملات کو جامع طور پر نمٹا دیا گیا ہے، جوابات دیے گئے ہیں، لہٰذا مزید کسی وضاحت کی ضرورت نہیں ہے۔ عدالت کے فیصلے کا آئین کے آرٹیکل 189 کے تحت لازم نفاذ ہے اور اسے نافذ کیا جانا چاہیے تھا

متعلقہ خبریں

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

- Advertisment -

مقبول ترین