ہفتہ, دسمبر 14, 2024
ہومپاکستانایس سی او سربراہی اجلاس: چین، بھارت اور روسی وفود پاکستان پہنچ...

ایس سی او سربراہی اجلاس: چین، بھارت اور روسی وفود پاکستان پہنچ گئے

اسلام آباد: پاکستان میں ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے غیر ملکی وفود کی آمد کاسلسلہ شروع ہوگیا ہے۔

واضح رہے شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس 15 سے 16 اکتوبر کے درمیان اسلام آباد میں ہو گا جس کیلئے وفاقی  دارالحکومت میں تزئین و آرائش کا کام زور و شور سے جاری ہے جب کہ سیکیورٹی کے بھی سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

سیکیورٹی خدشات اور دیگر معاملات کے پیش نظر دارالحکومت میں پیر ، منگل اور بدھ کو عام تعطیل کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) سربراہی کانفرنس میں شرکت کے لیے روس کا 76 رکنی جب کہ جب کہ چین کا 15رکنی وفد بھی شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں شرکت کے لیے اسلام آباد پہنچا ہے۔

 پورٹس میں بتایا گیا ہے کہ بھارت کا 4 رکنی سرکاری وفد پاکستان پہنچ چکا ہے جب کہ کرغستان کا 4 رکنی اور ایران کا 2رکنی وفد بھی اسلام آباد پہنچ گیا ہے۔

علاوہ ازیں شنگھائی تعاون تنظیم کے 7 نمائندے بھی پاکستان پہنچ چکے ہیں۔

واضح رہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے بانی اراکین چین اور روس کے علاوہ پاکستان، بھارت، ایران، قازقستان، کرغزستان، تاجکستان، ازبکستان اور بیلاروس شامل ہیں جبکہ 16 مزید ممالک بطور مبصر تنظیم سے وابستہ ہیں۔

کانفرنس کے موقع پر جڑواں شہروں کیلئے ٹریفک پلان جاری

دوسری جانب جڑواں شہروں کی پولیس اور انتظامیہ کا 14 سے 17 اکتوبر تک کا ٹریفک پلان جاری کر دیا گیا ہے جس کے مطابق 14 سے 16 اکتوبر تک شہر کی مختلف شاہراہیں بند رہیں گی جب کہ شہریوں کی سہولت کیلئے متبادل راستے مختص کر دیے گئے ہیں۔

پلان کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں بڑی گاڑیوں کا داخلہ ممنوع ہوگا۔ اسلام آباد ایکسپریس وے زیرو پوائنٹ  کورال چوک تک بند ہوگی، راولپنڈی کی طرف آنے جانے والی ٹریفک نائنتھ ایونیو استعمال کرے گی۔

⁠فیصل ایونیو پر زیرو پوائنٹ سے نائنتھ ایونیو کی طرف ڈائیورژن ہوگی۔⁠ بھارہ کہو سے راولپنڈی آنے جانے کے لئے کورنگ روڈ،بنی گالہ،لہتراڑ روڈ استعمال کیا جائے گا۔⁠⁠آئی جے پی روڈ سے فیض آباد کیلئے نائنتھ ایونیو سگنل سے اسٹیڈیم روڈ کا راستہ مختص کردیا گیا۔

⁠جی ٹی روڈ کے ذریعے پشاور سے لاہور جانے والی ہیوی ٹریفک کو ٹیکسلا سے موٹر وے کی طرف موڑا جائے گا اور یہ گاڑیاں چکری انٹرچینج سے اتر کر براستہ روات دوبارہ جی ٹی روڈ استعمال کرسکتی ہیں۔ جڑواں شہروں اور پشاور کی طرف جانے والی بڑی گاڑیوں کیلئے بھی یہی روٹ ہوگا۔ جڑواں شہروں میں میٹرو بس سروس 14 سے 17 اکتوبر تک مکمل بند رہے گی۔

متعلقہ خبریں

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

- Advertisment -

مقبول ترین