ہفتہ, دسمبر 14, 2024
ہوماہم خبریںملائیشیا کے وزیر اعظم انور ابراہیم پاکستان پہنچ گئے

ملائیشیا کے وزیر اعظم انور ابراہیم پاکستان پہنچ گئے

وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت پر ملائیشیا کے وزیر اعظم انور ابراہیم وفد کے ہمراہ 3 روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔

ملائیشیا کے وزیر اعظم انور ابراہیم کے پاکستان پہنچنے پر وزیراعظم شہباز شریف نے نور خان ایئربیس پر ان کا پرتپاک استقبال کیا۔

نور خان ایئر بیس پر شہباز شریف کے ہمراہ نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحٰق ڈار، وزیر کامرس جام کمال خان اور وزیر اطلاعات و نشریات عطااللہ تارڑ بھی استقبال کے لیے موجود تھے۔

اسلام آباد پہنچنے پر پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے ملائیشیا کے وزیراعظم کو سلامی دی ، انہیں 21 توپوں کی سلامی بھی پیش کی گئی جبکہ بچوں نے انہیں پھول بھی پیش کیے۔

دورے کے دوران ملائیشیا کے وزیراعظم اپنے پاکستانی ہم منصب کے علاوہ صدر مملکت آصف علی زرداری سے بھی ملاقات کریں گے۔

ملائیشیا کے وزیر اعظم کے ہمراہ اعلیٰ سطح کا کاروباری شخصیات و سرمایہ کاروں کا وفد بھی پاکستان آیا ہے اور وفد پاکستانی کاروباری شخصیات و سرمایہ کاروں سے ملاقات کرے گا جس سے دونوں ممالک کے مابین تجارت و سرمایہ کاری کو فروغ ملے گا۔

متعلقہ خبریں

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

- Advertisment -

مقبول ترین