ہفتہ, دسمبر 14, 2024
ہومٹاپ اسٹوریلبنان پر شدید بمباری میں 274 افراد شہید، حزب اللہ اور اسرائیل...

لبنان پر شدید بمباری میں 274 افراد شہید، حزب اللہ اور اسرائیل میں جنگ چھڑنے کا خطرہ

لبنان میں اسرائیلی طیاروں کی تباہ کن بمباری میں 182 شہادتوں اور 700 سے زائد کے زخمی ہونے کے بعد مشرق وسطیٰ ایک اور جنگ چھڑنے کے بادل مزید گہرے ہوگئے ہیں۔

یہ حملے ایسے وقت میں کیے گئے ہیں جب اعلیٰ ترین فوجی کمانڈر ابراہیم عقیل کی شہادت اور پیجرز و واکی ٹاکی دھماکوں کے بعد کے بعد گزشتہ روز لبنانی مسلح تنظیم حزب اللہ نے اسرائیلی شہروں پر 100 سے زائد میزائل داغے تھے۔

لبنانی وزارت صحت نے کہا ہے کہ اسرائیلی جنگی طیاروں کی وحشیانہ بمباری میں خواتین اور بچوں سمیت کم از کم 274 افراد شہید اور 1024 سے زائد زخمی ہوگئے جن میں سے درجنوں افراد کی حالت نازک ہے جس کی وجہ سے شہادتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کےمطابق اسرائیلی جنگی طیاروں نے صرف آدھے گھنٹے میں لبنان کے شہر نبطیہ پر 80 فضائی حملے کیے جس میں حزب اللہ کے اہداف پر حملوں کا دعویٰ کیا گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق اسرائیل کی جانب سے آج ہونے والا حملہ غزہ جنگ شروع ہونے کے بعد اب تک کا سب سے بڑا فضائی حملہ تھا جس میں اسرائیل نے لبنان کے شمالی اور جنوبی حصے پر ایک وقت میں حملہ کیا۔

اسرائیلی فوج نے لبنانی عوام کو حزب اللہ کی مراکز اور عمارتوں سے دور رہنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ ’خطرات ختم کرنے‘ تک جاری رہیں گے۔

اسرائیلی فوج کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا کہ جنوبی لبنان میں جو مناظر دیکھنے کو مل رہے ہیں وہ حزب اللہ کے ہتھیاروں کے دھماکوں کے ہیں، جو گھروں کے اندر پھٹ رہے ہیں، جس گھر پر ہم حملہ کر رہے ہیں وہاں ہتھیار موجود ہیں، ان میں راکٹ، میزائل شامل ہیں جن کا مقصد اسرائیلی شہریوں کو ہلاک کرنا ہے۔

اسرائیل اور لبنانی تنظیم کے درمیان بڑھتی کشیدگی کے بعد چین اور یورپی ممالک سمیت عرب ممالک نے بھی اپنے شہریوں کو لبنان چھوڑنے کی ہدایت کر دی ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

- Advertisment -

مقبول ترین