منگل, جون 24, 2025
ہومپاکستاناسلام آباد اور گرد و نواح میں 4.8 شدت کا زلزلہ

اسلام آباد اور گرد و نواح میں 4.8 شدت کا زلزلہ

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

سرکاری ٹیلی ویژن پی ٹی وی نے رپورٹ کیا کہ زلزلے کے جھٹکے 10 بج کر 48 منٹ پر محسوس کیے گئے۔

رپورٹس کے مطابق جڑواں شہروں کے علاوہ چکوال، دھیرکوٹ، مری اور آزاد کشمیر سمیت گردو نواح کے دیگر علاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4.8 اورگہرائی 15 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کا مرکز راولپنڈی سے جنوب مشرق میں 8 کلو میٹر پرتھا۔

زلزلے کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا، زلزلے آتے ہی لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

متعلقہ خبریں

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

- Advertisment -

مقبول ترین