پیر, جون 23, 2025
ہوماہم خبریںافغانستان میں آپریشن کی تصدیق، شہریوں کا تحفظ اولین ترجیح ہے، ترجمان...

افغانستان میں آپریشن کی تصدیق، شہریوں کا تحفظ اولین ترجیح ہے، ترجمان دفترخارجہ

پاکستان نے دو روز کی خاموشی کے بعد افغانستان میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر آپریشن کیا گیا۔

اسلام آباد میں میڈیا بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے افغانستان کے سرحدی علاقوں میں آپریشن کی تصدیق کی۔

پاکستان نے منگل کے روز افغان سرحدی صوبے پکتیکا میں ٹی ٹی پی کے 4 مبینہ کیمپس پر بمباری کی تھی، افغان حکام کا کہنا تھا کہ پاکستان کی بمباری میں 46 افراد ہلاک ہوئے۔

ترجمان نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ افغانستان کے ساتھ تعلقات سے متعلق معاملات میں بات چیت کو ترجیح دی ہے، ہم افغانستان کی سالمیت اور خودمختاری کا احترام کرتے ہیں لیکن پاکستان کے شہریوں کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گرد عناصر کی جانب سے پاکستان اور اس کے شہریوں کے لیے خطرات موجود ہیں لیکن پاکستان اپنے عوام کی سلامتی کے لیے پرعزم ہے۔

اپنی سرزمین پر فضائی حملوں پر افغان حکومت نے شدید احتجاج کرتے ہوئے کابل میں پاکستانی کے ناظم الامور کو بھی طلب کیا تھا۔ حکام کا کہنا تھا کہ افغانستان کی علاقائی خودمختاری امارت اسلامیہ کے لیے ’سرخ لکیر‘ ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

- Advertisment -

مقبول ترین