ہفتہ, دسمبر 14, 2024
ہوماہم خبریںعمر ایوب کو گرفتار کرلیا گیا، ایس پی کو توہین عدالت کا...

عمر ایوب کو گرفتار کرلیا گیا، ایس پی کو توہین عدالت کا نوٹس

بانی تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات کیلئے آںے والے مرکزی رہنما عمر ایوب سمیت متعدد رہنماؤں کو اڈیالہ جیل سے نکلتے ہی گرفتار کر لیا گیا۔

جیل میں جی ایچ کیو گیٹ حملہ کیس کی سماعت کے دوران عمران خان، عمر ایوب، شیخ رشید، راجا بشارت سمیت 100 ملزمان کے خلاف فرد جرم عائد کی گئی۔

فرد جرم عائد ہونے کے بعد قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان اور سابق صوبائی وزیر قانون راجا بشارت کو اڈیالہ جیل کے باہر سے گرفتار کر لیا گیا۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ کی جانب سے فرد جرم عائد کیے جانے کے بعد ملزمان نے صحت جرم سے انکار کردیا۔

جیل سے باہر نکلنے پر قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان کے علاوہ سابق وزیر قانون پنجاب راجا بشارت اور زرتاج گل کو بھی گرفتار کیا گیا۔

دوسری جانب اڈیالہ جیل کے باہر سے گرفتاری کے معاملے پر عمر ایوب سمیت دیگر رہنماؤں کے وکیل نے انسداد دہشت گردی کی اسی عدالت کے جج امجد علی شاہ کے سامنے درخواست دائر کی جس پر جج نے گرفتار رپنماؤں کو رات کو پیش کرنے کا حکم دیا۔

عدالت نے حکم دیا کہ ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر ملزمان کو رات ساڑھے 7 بجے پیش کریں جس کے بعد رہنماؤں کی پیشی سے قبل عدالت کے باہر پولیس کی اضافی نفری تعینات کی گئی تاہم رہنماؤں کی پیشی میں تاخیر پر عدالت نے ایس پی صدر کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کر دیا۔

جج امجد علی شاہ نے نوٹس میں کہا کہ ایس پی صدر صبح 9 بجے ذاتی حیثیت میں پیش ہو کر وضاحت پیش کریں۔

جج کی جانب سے نوٹس کے بعد گرفتار رہنماؤں عمر ایوب ، راجا بشارت اور احمد چٹھہ کو دوسرے مقدمات میں اٹک پولیس نے گرفتار کر لیا۔ جس کے بعد تینوں رہنماؤں کو اڈیالہ چوکی سے پولیس لائنز راولپنڈی منتقل کر کے اٹک پولیس کے حوالے کیا گیا۔

متعلقہ خبریں

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

- Advertisment -

مقبول ترین